چمن ( اے بی این نیوز)بلو چستان کے سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں روغانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے ہلاک و زخمی شخص کا تعلق کوہاٹ اور فیصل آبادبتا یا جا رہا ہے ۔ ہلاک شخص اور زخمی شخص صادق ولد عبدالغفور سکنہ رحمن آباد کوہاٹ جبکہ دوسرا شخص گل محمد ولد زین خان فیصل آبادشامل ہیں ۔ زخمی اور ڈیڈ باڈی لیویز فورس نے ہسپتال منتقل کردئیے ہیں اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔















