اہم خبریں

اسلام آباد ،بیٹے نے تاوان کیلئے باپ سے ڈیڑھ کروڑ مانگ لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)  اسلام آباد میں اغواء برائے تاوان کیس مغوی نوسر باز نکلا،بیٹے نے باپ سے تاوان کے لئے ڈیڑھ کروڑ مانگ لیا۔سیکٹر جی نائن سے اغواء ہونے والے عبید اپنی مرضی سے لاہور گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عبید نے اپنے نمبر سے والد کو میسج کیا کہ اگر بیٹا چاہتے ہو تو اڑھائی کروڑ ادا کرو۔معاملہ رپورٹ ہوا تو پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔مغوی لاہور سے بازیاب۔مغوی نے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ایس ایچ او کراچی کمپنی نے کہا ہے کہ مقدمے میں مزید پیش رفت کر رہے ہیں اخراج کے بعد مغوی پر کرروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں