اہم خبریں

بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر ایون ہیرس کی ملاقات

کراچی ( اے بی این نیوز  )بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر ایون ہیرس کی ملاقات ،ایون ہیرس ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر و برطانوی ہائی کمیشن میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ اینڈ انڈرسٹینڈنگ کے سربراہ ہیں ،بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ایون ہیرس نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، ڈپٹی ڈائریکٹر زہرہ بتول بھی ہمراہ تھیںملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے تعلیم اور صحت کے شعبوں بشمول حالیہ سیلاب کے بعد ازسرِنو بحالی کے اقدامات میں حکومتِ سندھ کے لیے برطانوی تعاون پر تبادلہ خیال کیاملاقات کے دوران ایون ہیرس کو حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب کے بعد اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئیایون ہیرس کو سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے متعلق بھی بریفنگ دی گئیسندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 20 لاکھ بے گھر خاندانوں کو سائبان فراہم کرنا ہےپی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8 فروری کو صوبے میں عہد سے تعمیرِنو تک لچکدار سندھ کانفرنس کے دوران ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کرچکے ہیںیو این ڈی پی اور حکومت سندھ کے مشترکہ منصوبے کے تحت کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے براہ راست نقد رقم کی منتقلی کا پائلٹ پروگرام بھی شروع کیا جا چکا ملاقات کے دوران پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے فعال و متحرک کردار کو سراہا گیاپاکستان کا مضبوط کیس پیش کرنے اور لابنگ کرنے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک و پرعزم خدمات کی تعریف کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خدمات نے تباہ کن بارشوں و سیلاب کے دوران خواہ اس کے بعد عالمی حمایت کو متحرک کیاان کاوشوں کا نتیجہ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شکل ہوا، جہاں سیلاب کے بعد ازسرِنو بحالی منصوبوں کے لیے 10 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیااس موقعے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں