اہم خبریں

پنجاب کا نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل، بلدیاتی ایکٹ 2013ء بحال

لاہور ( اے بی این نیوز) پنجاب کا نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2013ء بحال ہوگیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری بلدیات احمد رضا سرور نے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نیا بلدیاتی نظام ایکٹ نئے بلدیاتی نمائندوں کے چنائو تک معطل رہے گا۔نیا بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد راولپنڈی کا میٹروپولیٹن کا درجہ ختم ہو کر دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوگیا۔ مذکورہ اقدام کے بعد 11میٹروپولیٹن کارپوریشن 40ضلع کونسل بھی ختم ہوگئے۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ2013ء بحال کردیا جس کے بعد اپریل میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن خطرے میں پڑگئے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کی بجائے میونسپل کمیٹیاں بحال کر دی اور اسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز جبکہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمبسٹریٹرز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں