اہم خبریں

کراچی، بی آر ٹی گرین لائن، اورنج لائن موبائل ایپ سے منسلک، موبائل سے ٹکٹ کی خریداری ممکن

کراچی(اے بی این نیوز)بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)گرین لائن اور اورنج لائن کو موبائل ایپ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، کراچی کے شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق جی ایم گرین لائن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ بھی ری چارج ہوسکے گا،انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے، سندھ حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کا روٹ ناگن چورنگی تک بڑھایا جائے گا، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گرین لائن کی سواریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں