اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جیل بھر و تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے،پشاور کے قائدین اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کرپٹ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی مہم چلا رہا ہے، گرفتاریاں پر امن احتجاج کا ایک طریقہ ہے، دینا کی کسی عدالت میں بھی لےجائیں ممنو عہ فنڈگ کیس اڑ جائے گا، پہلے یہ فارن فنڈنگ کہتے تھے بعد میں ان کو پتہ چلا کہ یہ تو ممنو عہ فنڈنگ ہے،الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بن کر ہر فیصلہ ہمارے خلاف کر رہا ہے،جمعرات کو قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیو بنا کر ہمارے لوگوں کو دکھائی گئی تاکہ وہ ڈر جائیں،مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، ق لیگ پر دباو ڈالا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دے لیکن میں پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ثابت قدم رہے، اور انہوں نے ہمارا ساتھ دیامجھے نااہل کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہم نے نگران حکومت کیلئے ایسے نام دیئے جو سب کے لئے قابل قبول تھے، پنجاب میں ہمارے مخالف کو وزیر اعلیٰ لگایا گیا، نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہیں لیکن وہ الیکشن کرانے کے سوا سارے کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی گرفتار قیادت کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک کیا جارہا ہے،حکومت جس طرح کےہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں، اعظم سواتی اور شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنیا گیا، نوے دن کے بعد کسی طور پر بھی نگران حکومت قائم نہیں رہ سکتی،کبھی ایسی جانبدار نگران حکومتیں آئی ہی نہیں،ہمارے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لوگ ایسے ڈر جائیں گے، پشاور میں لوگ جیل بھرو تحریک کیلئے نکلے، میرے اوپر حملے کی جے آئی ٹی پنجاب حکومت نے بنائی تھی وہ کیسے ختم کر دی گئی،آپ کے پچانوے فیصد کیس آپ کی حکومت نے ہی بنائے ہیں،آج مہنگائی کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں،ججز سے کہتا ہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے، شاہ محمود کو اٹک جیل میں رکھا گیا ہے،نوازشریف اپنے امپائر لگا کر میچ کھیلتے تھے، جیل بھرو تحریک سے حکومت بکھلا گئی ہے۔















