اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی، سائفر تحقیقات کیس کاتحریری حکم نامہ جاری، اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا، سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت کی تھی۔















