وزیر اعظم کا اے گریڈ لینے والے تمام غریب طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم کا اے گریڈ لینے والے تمام غریب طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان، کہتے ہیں نوجوانوں کو قرضے دینا نواز شریف کا ویژن تھا،،، پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب، شہباز شریف کہتے ہیں پی ایم یوتھ لون اسکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوان طبقے کو کاروباری مواقع کیلئے قرضے دیئے گئے، جس سے نوجوانوں کو فائدہ ہوا۔