اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا

لاہور (اے بی این نیوز   )جیل بھرو تحریک میں لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔زین قریشی نے اپنے والد شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کروانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا نہیں بتایا جا رہا وہ کہاں ہیں۔اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی کی بازیابی کیلئے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں،درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او نے تحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا، قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا، انہیں کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹے کیس بنائے جا سکتے ہیں، رہنماؤں اور ورکرز کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ رہنماؤں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں