اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے دو ممبران سندھ اسمبلی کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی،الیکشن کمیشن نے ممبران کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دونوں اراکین کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے کے بعد جاری کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے اراکین کی رکنیت بحالی سے متعلق سپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔















