اہم خبریں

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

اسپن وام ( اے بی این نیوز   )شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں