اہم خبریں

پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان قیدی وین میں سیلفیاں بناکر نکل گئے

لاہور(نیوزڈیسک) جیل بھرو تحریک کے دوران مال روڈ پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان پریزن وین میں سیلفیاں بنا کر نکل گئے۔پولیس نے سیلفی بنا کر نکلنے والے کارکنوں کو بھی پکڑنا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی مرضی سے گرفتاریاں دیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔پولیس کی جانب سے میگا فون کے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ جو پی ٹی آئی کارکنان پریزن وین میں بیٹھنا چاہتے ہیں وہ جاکر بیٹھ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جیل کے سامنے کا علاقہ کلینر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے جیل کے سامنے کا علاقہ فوری طور پر کلیئر کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں