اہم خبریں

صدر مملکت کی دی گئی تاریخ پر90روز میں انتخابات کرانا ناقابلِ عمل ہے،اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کو رائے دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدر مملکت کی دی گئی تاریخ پر90روز میں انتخابات کرانا ناقابلِ عمل ہے۔ الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول دے تو 27اپریل سے پہلے الیکشن ناممکن ہیں،اٹارنی جنرل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو آئینی رائے دیدی۔ بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے صدرمملکت کے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے پراعتراض اٹھادیا،بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف گورنرز کو ہے۔ آئین میں صدرمملکت کوصوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئینی وقانونی ماہرین سے تحریری طور پر رائے مانگ لی۔

متعلقہ خبریں