لاہور،وین کا شیشہ توڑ کر بھاگنے والے پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نے پکڑ لیا

لاہور ( نیوزڈیسک)پولیس وین کا شیشہ توڑ کر بھاگنے والے پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نے پکڑ لیا۔لاہور سے پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا ہے، مقامی رہنما میاں عابد نے پولیس وین پر لاتیں ماریں۔میاں عابد پولیس وین پر چڑھ گئے اور لاتیں مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔واقعے کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پیچھا کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔