روس نے امریکا کے جارحانہ انداز پرامریکی سفیرکوطلب کرلیا

ماسکو(اے بی این نیوز)روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ انداز اپنانے پر امریکی سفیر کو طلب کرلیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کیا،وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کے لیے اکسانا اور روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی منتقلی امریکا کے دعووں کی عدم مطابقت اور جھوٹ کو ثابت کرتی ہے اور امریکا تنازعہ کا فریق نہیں ہے،روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکا کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے،اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے آخری معاہدے سٹارٹ سے الگ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے ۔