اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام کل پاکستان قرآن خوانی مقابلہ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، قرآن خوانی مقابلے میں ملک بھر سے ستر منتخب بچے اور بچیاں اپنی قرآت کا مظاہرہ کریں گے،چار رکنی پینل اول ،دوم اور سوم آنے والے خوش نصیب طالبعلموں کا اعلان کریں گے، تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بدھ کے روز حاجی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے،قرآن خوانی کے مقابلے میں ملک بھر سے منتخب کردہ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں چار رکنی پینل ججوں کا ترتیب دیا گیا ہے جو مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والے خوش نصیب طالبعلموں کا اعلان کریں گے، تقریب کے آخری روز وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ان طلبہ کو انعامات سے نوازیں گے اور انہیں شیلڈز بھی دی جائیں گی۔















