اہم خبریں

راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب میں لارج سکیل ایسسمنٹ  امتحانات آج اختتام پذیر ہوگئے

راولپنڈی( اے بی این نیوز)راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب میں لارج سکیل ایسسمنٹ  امتحانات آج اختتام پذیر ہوگئے  جس کے تحت راولپنڈی سے 168 سکولوں میں چھوتھی جماعت کے طلبہ سے امتحان لیا گیا اس امتحانی پروگرام میں پنجاب ایگزیمینیشن کے تحت چہارم جماعت کا آج انگلش کا پیپر لیا گیا امتحان 16فروری سے شروع ہوا جو کامیابی کے ساتھ 21فروری کو مکمل ہو گیا ہے جس میں بچوں کے ٹیسٹ لینے کے ساتھ متعلقہ مضمون کے ٹیچر اور والدین سے بھی سروے فارم فل کروایا گیا تاکہ سرکاری سکولوں کے تعلیمی میعار کا جائزہ لیا جاسکے پنجاب ایگزیمینیشن کے تحت چہارم جماعت کا آج انگلش کا پیپر لیا گیااس حوالے سے  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری)  راولپنڈی  ملک محمد آصف،ڈپٹی ڈا?ریکٹر آ?ی ٹی پنجاب اگزمینیشن نے گورنمنٹ سکول حمیدیہ،مسلم سٹنڈرڈ سکول سمیت مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اس طرح کے امتحانات لینے کا مقصد بچوں میں تعلیمی قابلیت کو اجاگر کرنا ہے اور استاتذہ کی کارگردگی کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ خبریں