اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت انسانی حقوق کے زیر انتظام ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کےسماعت سے محروم بچوں کے سینٹر میں جسمانی تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا۔ منگل کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عملہ کے ملوث ارکان کو معطل کیا جا چکا ہے جبکہ ڈی جی ایس ای سے ( کل )بدھ کو حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کر لی ۔















