اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کےلیے پولیس نفری ناکافی قرار

پشاور (نیوزڈیسک )نگراں حکومت خیبرپختونخوا نے پولیس فورسز کی موجودہ نفری پولنگ کی سیکیورٹی کےلیے ناکافی قراردے دی۔نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پی، سیکرٹری داخلہ، اور پولیس کے دیگر اعلی حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں انتخابات کے تناظر میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دوران بریفنگ شرکاء کو بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے ناکافی ہے۔صوبائی حکومت کو ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت انتخابات کی سکیورٹی کےلیے 56 ہزار سے زائد اضافی نفری درکار ہے جبکہ انتخابی مہم کے دوران اہم سیاسی قائدین کی سکیورٹی کےلیے ایف سی کے 1500 اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔وزیر اعلی متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبر کو صورتحال سے تحریری طور پر اگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے نگراں وزیراعلیٰ سے انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی صورتحال سے آگہی کےلیے خط بھجوایا تھا۔

متعلقہ خبریں