اہم خبریں

الیکشن کے لیے تیار ہیں،بھرپور انداز میں لڑینگے، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اتنی بڑی توپ چیز نہیں ہیں جن کی وجہ سے ن لیگ اپنی پالیسی بدلے، الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں، الیکشن ہوا تو بھرپور انداز میں لڑیں گے۔پیر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن ) کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اس ملک اور اسمبلیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، وہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز الہٰی کو ایک دوسرے کی معاونت کرنی ہے، ہمارے پاس اختیار ہے کہ ہم عدم اعتماد کے ذریعے ان کو روکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےاسٹیبلشمنٹ کے کردار پر ہمیشہ بات کی ہے، اگر غلطیوں کو سدھار کر آگے بڑھا جائے تو اچھی بات ہے،ہم نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے نواز شریف کو کامیابی دی، پرویز الہٰی اتنی بڑی توپ چیز نہیں ہیں جن کی وجہ سے ن لیگ اپنی پالیسی بدلے گی۔

متعلقہ خبریں