اہم خبریں

شکر گڑھ،مبینہ زیادتی کے الزام پر بیٹی نے کلہاڑی کے وار کرکےباپ کوقتل کردیا

شکر گڑھ(نیوز ڈیسک) شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں بیٹی نےمبینہ زیادتی کے الزام میں باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا جبکہ ماں نے قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باپ غلط حرکت کرتا تھا، زیادتی کی کوشش بھی کی جس کے باعث باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے سبب بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں