اہم خبریں

علی حیدر گیلانی نے تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑیں تو ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، گورنر راج اس صورت میں لگ سکتا ہے جب ملک میں انتشار یا جنگ کی صورت حال ہو، تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ گورنر راج کوئی اچھا آپشن نہیں ہوگا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی پارلیمانی نظام کو سمجھنے والا اپنے ہاؤس کی تذلیل نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں