پنجاب حکومت نے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے اور طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولوں میں سمر کیمپس Summer Campلگانے کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق سمر کیمپس کا آغاز گرمیوں کی چھٹیوں کے ابتدائی دنوں سے کیا جائے گا اور یہ سرگرمیاں محدود وقت کے لیے ہوں گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ یہ کیمپس زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک جاری رہ سکیں گے تاکہ بچوں کی چھٹیوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے اور ان کی صحت بھی متاثر نہ ہو۔
حکام نے مزید بتایا کہ سمر کیمپس صبح کے وقت منعقد کیے جائیں گے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔ اس کے لیے وقت صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران طلبہ کو اہم مضامین کی اضافی کلاسز دی جائیں گی تاکہ نصاب مکمل کیا جا سکے اور تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے۔
عیدالاضحیٰ کب ہو گی ، متوقع تاریخ سامنے آگئی،جا نئے تفصیلات
ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں کی جانب سے پہلے ہی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ چھٹیوں کے دوران محدود تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ اسی بنیاد پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی تسلسل متاثر نہ ہو اور وہ نئے سیشن کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔وزیر تعلیم کے مطابق یہ اقدام طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمر کیمپس سے نہ صرف تعلیمی خلا کم ہوگا بلکہ بچوں کو مشکل مضامین میں مزید رہنمائی بھی ملے گی۔















