اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر پٹرول Petrol اور ڈیزل Dieselکی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سپلائی میں کمی، مشرق وسطیٰ سمیت مختلف خطوں میں جغرافیائی کشیدگی اور توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان چونکہ اپنی توانائی ضروریات کیلئے درآمدی ایندھن پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں معمولی اضافہ بھی براہ راست عوامی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ پٹرولیم قیمتوں کے جائزے میں ایک مرتبہ پھر قیمتیں بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنکی گرفتار،پولیس کی جانب سے پروٹوکول میں عدالت پیش،نیٹ ورک بے نقاب،اہم انکشافات،جا نئے تفصیل

گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمت میں 14.92 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول 414.78 روپے اور ڈیزل 414.58 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں