اہم خبریں

بجلی صارفین کیلئے ماہانہ سبسڈی کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

بجلی صارفین کیلئے ماہانہ سبسڈی کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب سبسڈی Electricity Subsidyحاصل کرنے والے صارفین کے بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ QR Code Billدرج کیا جائے گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق یہ نیا نظام سبسڈی کے عمل کو زیادہ شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

نئے طریقہ کار کے تحت صارفین اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے ایک مخصوص لنک پر رجسٹریشن کریں گے۔ اس آن لائن نظام کے ذریعے صارفین کو واضح طور پر بتایا جائے گا کہ انہیں اس ماہ کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے اور ان کے بل میں کتنی رعایت شامل کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سبسڈی کو صرف اہل اور مستحق صارفین تک پہنچانا ہے تاکہ غلط استعمال اور غیر ضروری فائدہ اٹھانے کے رجحان کو روکا جا سکے۔ حکام کے مطابق اس ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو اپنی سہولت کی مکمل تفصیل آن لائن دستیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں