اہم خبریں

معرکۂ حق میں شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل، مظفرآبادمیں پروقار تقریبات

مظفرآباد میں معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر شاندار اور پروقار ثقافتی تقریب کاAnniversary انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں، طلبہ، سماجی شخصیات اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول قومی جذبے، یکجہتی اور فخر کے جذبات سے بھرپور رہا۔

شرکاء نے اس موقع پر معرکۂ حق کو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے نہ صرف دفاعی محاذ پر اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بھی نئی طاقت دی۔

تقریب میں ثقافتی رنگ بھی نمایاں رہے، جہاں علاقائی موسیقی، روایتی رقص اور ملی نغموں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ نوجوانوں نے ملی یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنے والے پروگرام پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی تقریبات کا مقصد نوجوان نسل کو قومی تاریخ، قربانیوں اور کامیابیوں سے جوڑنا ہے تاکہ اجتماعی شعور کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی وحدت کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں