ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے خلیج فارس اور خلیج عمان کو خطرات StraitOfHormuzسے پاک قرار دیتے ہوئے اہم اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں Iranبحری سرگرمیوں کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق جہازرانی کو محفوظ بنانے کیلئے نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے ہیں، جن کا مقصد تجارتی جہازوں اور شپنگ کمپنیوں کو ایک مستحکم اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان اقدامات کے تحت سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
مولانا ادریس کی شہادت،تفتیش کا دائرہ کار وسیع،عینی شاہد کا بیان ریکارڈ
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز سے گزرنا مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، جس سے عالمی تجارت، خاص طور پر تیل کی ترسیل، معمول پر آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بحری راستوں کی بحالی سے عالمی سپلائی چین کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے، جبکہ توانائی کی قیمتوں میں استحکام آنے کا بھی امکان ہے۔ اس اعلان کے بعد عالمی برادری کی نظریں خطے کی صورتحال پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ استحکام برقرار رہتا ہے یا نہیں۔















