اہم خبریں

پرائز بانڈ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے کیا

سیالکوٹ میں نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے انعامیprize bond بانڈ کا نیا ڈرا نمبر 106 منعقد کیا جائے گا۔ یہ ڈرا 15 مئی 2026 کو منعقد ہوگا، جس کی میزبانی سیالکوٹ میں کی جائے گی۔

اس بار 1500 روپے کے بانڈ کے لیے پہلی انعامی رقم 3 ملین روپے مقرر کی گئی ہے، جو ایک خوش نصیب بانڈ ہولڈر کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دوسرے انعام کے طور پر 1 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کامیاب افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق کوئی بھی پاکستانی شہری اس بانڈ کو اسٹیٹ بینک، مخصوص کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر سے حاصل کر سکتا ہے۔ خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی ہے۔جیتنے والے افراد اپنے انعامات مقررہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں