اہم خبریں

معرکہ ٔ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی میں اعلیٰ عسکری قیادت pakistan army کے اہم اجلاس میں ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔asim muneer اجلاس کی صدارت Syed Asim Munir نے کی، جس میں کور کمانڈرز نے شرکت کی اور سیکیورٹی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام کی بنیاد رہیں گی۔ فورم نے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی رفتار برقرار رکھنے پر زور دیا اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ناگزیر ہے، جبکہ ملک کی سرزمین کو ہر قسم کی تخریبی سرگرمیوں سے محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔ اجلاس میں جاری آپریشنز کی کامیابیوں کو بھی سراہا گیا اور فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فورم نے کہا کہ ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل تبدیلیاں خطے کے استحکام پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، اس لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ قومی سطح پر اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ہی تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اصل طاقت ہے۔
فیلڈ مارشل نے “معرکۂ حق” کا یادگار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔سید عاصم منیر نے کہا کہ “معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خود مختاری کے ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے”، معرکہ ٔ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل بنیان مرصوص کی مانند یکجا کھڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں