متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے ہیں، جس کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔United Arab Emirates کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے اور آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرونز ایران کی سمت سے داخل ہوئے، جنہیں روکنے کے لیے جدید دفاعی سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، جہاں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی،جا نئے پاکستان کس نمبر پر آیا
دوسری جانب Iran کی جانب سے اس صورتحال پر باضابطہ ردعمل سامنے آنا باقی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔















