چین china کے صوبے ہونان میں ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکےexplosion کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ پچیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں قریبی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کردیاگیا میں ابھی زندہ ہوں ، امریکی صدر
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھی بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے تک کوششیں کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید خطرات سے بچاؤ کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے، جبکہ صنعتی حفاظتی معیار اور کیمیائی مواد کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔















