اہم خبریں

آبنا ئے ہر مز کھلوا نے کیلئے ٹرمپ نے برا ہ راست ایک بڑی طاقت سے مدد مانگ لی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالمی توانائی منڈی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سفارتی رابطوں میں ایران اور آبنائے ہرمزstrait of hormuz کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔ ان کے مطابق صدر اور چینی قیادت china us relationsکے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اس حساس خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ چین سمیت دیگر بین الاقوامی شراکت دار اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کریں اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے تعاون بڑھائیں۔ ان کے مطابق عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے یہ آبی گزرگاہ انتہائی اہم ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،خوشخبری آگئی، جا نئے کیا

انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی برادری کو ایران پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے اور تجارتی راستے متاثر نہ ہوں۔ ان کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ امریکی عوام سمیت عالمی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس خطے میں اسٹریٹجک دلچسپی کے باعث اسے اہم سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق توانائی کی منڈی میں استحکام عالمی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ گیس اور تیل کی قیمتوں میں تبدیلی براہ راست عوامی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں