اہم خبریں

آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے،پاسداران انقلاب

مشرقِ وسطیٰ کی سب سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز Strait of Hormuz میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ اس علاقے میں محفوظ سفر صرف انہی جہازوں کیلئے ممکن ہوگا جو ایرانی ہدایات پر مکمل عمل کریں گے۔آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں نافذ سیکیورٹی نظام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام بحری جہازوں کو پہلے سے طے شدہ راستوں اور قواعد کے تحت ہی سفر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز ان ہدایات کی خلاف ورزی کریں گے انہیں روکا جا سکتا ہے، اس لیے تمام شپنگ اور انشورنس کمپنیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایرانی احکامات کو سنجیدگی سے لیں اور ان پر مکمل عمل کریں۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کا مکمل کنٹرول ان کے پاس ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال عالمی تجارتی راستوں اور تیل کی ترسیل پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں