اہم خبریں

حیدرآباد کنگز کی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی، بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی

لاہور کے Gaddafi Stadium میں جاری Pakistan Super League 2026 Final میں حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی اور ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

فیصلہ کن معرکے میں Babar Azam کی قیادت میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی سے درست ثابت کر دکھایا۔ حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم 17.6 اوورز میں صرف 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوں زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا۔

امریکہ نے ایرانی ڈرون شاہد کے مقابلے میں  “گارڈین2 نامی ڈرون تیار کر لیا،ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی سے معاہد طے

حیدرآباد کی جانب سے Saim Ayub نے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی، جبکہ کپتان Marnus Labuschagne 20 رنز بنا سکے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اور مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ Glenn Maxwell بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا اور محمد باسط نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حیدرآباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی، جو فائنل جیسے بڑے میچ میں ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں