اہم خبریں

امریکہ نے ایرانی ڈرون شاہد کے مقابلے میں  “گارڈین2 نامی ڈرون تیار کر لیا،ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی سے معاہد طے

United States Air Force نے امریکی صدر Donald Trump کے بیٹوں کی حمایت Trump sons company یافتہ کمپنی سے جدید انٹرسیپٹر ڈرونز خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت “گارڈین-2” نامی ڈرونز Guardian-2 drone فراہم کیے جائیں گے، جو کم لاگت، تیز رفتار اور نیم خودکار ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ یہ ڈرونز خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونے والے ایرانی ساختہ حملہ آور ڈرونز، خصوصاً “شاہد” طرز کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہے اور فوجی ادارے کسی بھی کمپنی کا انتخاب سرمایہ کاروں کی بنیاد پر نہیں بلکہ تکنیکی صلاحیت اور ضرورت کے مطابق کرتے ہیں۔

گیس کی شدید قلت،مزید مہنگی کر دی گئی،جا نئے نئی قیمت بارے

دفاعی ماہرین کے مطابق اس ڈیل کا ایک اہم مقصد امریکا کا دفاعی مصنوعات میں استعمال ہونے والی دھاتوں کے لیے چین پر انحصار کم کرنا بھی ہے، جو اس وقت عالمی سپلائی چین میں ایک بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بزنس رپورٹس کے مطابق Eric Trump کی دولت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم بعض سرمایہ کاری منصوبوں، خاص طور پر کرپٹو مارکیٹ سے جڑی کمپنیوں میں، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں