اہم خبریں

ایران امن منصوبہ منظر عام پر آگیا،تین مراحل پر مشتمل ،جا نئے تمام تر تفصیلات

عالمی سفارتی محاذ پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایران کے امن منصوبے iran peace plan کی مزید تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ تین واضح مراحل پر مشتمل ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور بحری و جوہری معاملات پر اعتماد کی بحالی بتایا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز strait of hormuz کو مکمل طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی کے خاتمے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سمندری راستوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی ذمہ داری بھی ایران نے لینے کا عندیہ دیا ہے تاکہ بین الاقوامی بحری آمدورفت بحال ہو سکے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری آگئی،اہم اعلان کر دیا گیا

منصوبے کے مطابق تیس دن کے اندر جنگ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی تجویز شامل ہے، جبکہ تمام فریقین کی جانب سے کسی بھی قسم کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا نکتہ بھی اس میں شامل ہے، جسے خطے میں استحکام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔دوسرے مرحلے میں ایران کی یورینیم افزودگی کو 3.6 فیصد کی سطح تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اس کے جوہری ڈھانچے اور تنصیبات کو تباہ نہ کرنے کی ضمانت بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

تیسرے مرحلے میں منجمد اثاثوں کی مرحلہ وار بحالی کی بات کی گئی ہے، جس کے تحت ایک مقررہ مدت کے بعد مالی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

متعلقہ خبریں