اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری آگئی،اہم اعلان کر دیا گیا

عالمی تیل مارکیٹ oil market میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اوپیک پلس petrolنے پیداوار میں اضافے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت یومیہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار بیرل تیل کی پیداوارfuel supply بڑھائی جائے گی، جس کا اطلاق جون سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی میں توازن برقرار رکھنے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی رسد اور طلب میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

ایران پھر میدان میں آگیا،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

اوپیک پلس حکام کا کہنا ہے کہ پیداوار میں اضافہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور ممکنہ قلت پر قابو پانے میں مدد دے گا۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف تیل کی سپلائی بہتر ہوگی بلکہ قیمتوں میں بھی کسی حد تک استحکام آنے کا امکان ہے، جو عالمی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاہم جغرافیائی کشیدگی اور عالمی سیاسی حالات اب بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس لیے مارکیٹ کی صورتحال آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوگی۔

متعلقہ خبریں