اہم خبریں

ایران پھر میدان میں آگیا،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایک بار پھر سخت اور دوٹوک مؤقف سامنے آیا ہے جہاں Mohsen Rezaei نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عالمی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایران دشمن us iranکے جنگی جہازوں کو نیست و نابود کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، اور کسی بھی حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں اور مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
دس مئی کو چھٹی ہو گی یا نہیں،وضاحت آگئی،جا نئے تفصیل

محسن رضائی نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی بحری قوت ہونے کے باوجود امریکا ایسے اقدامات میں ملوث ہے جنہیں انہوں نے سمندری قزاقی سے تشبیہ دی۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں امریکی افواج کو سنگین نتائج اور بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں