اہم خبریں

پی ایس ایل 11 فائنل،آج کون بنے گا مقدر کا سکندر،بڑا مقابلہ،بڑا انعام

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم qaddafi stadium آج کرکٹ کے سب سے بڑے جشن میں بدل گیا جہاں پی ایس ایل 11 کے psl final فائنل سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی اور ہر طرف رنگ برنگے مناظر، روشنیوں اور جوش و خروش کا سماں تھا۔

تقریب میں سابق کرکٹر ظہیر عباس اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹرافی اسٹیج پر لا کر تقریب کا آغاز کیا، جسے شائقین نے بھرپور پذیرائی دی۔ ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایروبکس کا مظاہرہ کرنے والی خاتون نے ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم کے حوالے کی، جس نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس موقع پر علی عظمت اور عارف لوہار نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسٹیج پر شاندار پرفارمنس دی، جبکہ عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی آوازوں سے اسٹیڈیم کو سحر میں جکڑ لیا۔ ہر پرفارمنس کے بعد شائقین کی جانب سے زبردست تالیاں اور داد دیکھنے میں آئی۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل،گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت ،عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز آواز کا جادو جگائیں گی

تقریب کے دوران شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے آسمان کو رنگوں سے بھر دیا اور فائنل کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص اس لمحے کو یادگار قرار دیتا دکھائی دیا۔

اب سب کی نظریں فائنل پر مرکوز ہیں جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک طرف تجربہ کار ٹیم ٹائٹل کی تلاش میں ہے تو دوسری طرف نئی ٹیم تاریخ رقم کرنے کیلئے میدان میں اتر رہی ہے۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا، جس نے اس بڑے مقابلے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں