پی ایس ایل 11 کے فائنل psl final کا دن آ پہنچا ہے اور شائقین کرکٹ کیلئے آج کا مقابلہ کسی بڑے جشن سے کم نہیں ہوگا۔ میدان میں جہاں سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا وہیں رنگارنگ اختتامی تقریب بھی ایونٹ کو یادگار بنا دے گی۔تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم atif aslam ، علی عظمت اور عارف لوہار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز بھی پرفارمنس دے کر شائقین کو محظوظ کریں گی۔ میوزک، روشنیوں اور جوش سے بھرپور یہ تقریب فائنل کے ماحول کو مزید گرما دے گی۔
میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک جانب پشاور زلمی دوسری بار ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے تو دوسری طرف حیدرآباد کنگز مین اپنے ڈیبیو سیزن میں ہی ٹائٹل جیتنے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری آگئی،اہم اعلان کر دیا گیا
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جہاں ہر گیند اور ہر رن میچ کا رخ بدل سکتا ہے۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا، جس سے مقابلے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ آج کا دن نہ صرف کھیل بلکہ تفریح کے لحاظ سے بھی بھرپور ثابت ہونے والا ہے۔















