اہم خبریں

پٹرول مہنگا، خرچ کم کرنے کے آسان طریقے

ملک میں پیٹرول petrol کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد شہری متبادل حل تلاش کرنے لگے ہیں، ایسے میں ماہرین نے چند آسان اور مؤثر طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کر کے ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ fuel saving tips سوشل میڈیا پر بھی یہ ٹپس تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین انہیں روزمرہ زندگی میں اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سفر سے پہلے مناسب منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے۔ کم ٹریفک والے راستوں کا انتخاب کرنے سے نہ صرف وقت بچتا ہے بلکہ پیٹرول کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔ اسی مقصد کیلئے نیویگیشن ایپس کا استعمال مفید قرار دیا جا رہا ہے۔

گاڑی کے ٹائروں میں درست ہوا برقرار رکھنا بھی بہت اہم ہے، کیونکہ کم پریشر کی صورت میں انجن پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ رفتار کو معتدل رکھنا چاہیے کیونکہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر مائلیج کم ہو جاتی ہے۔
ٹرمپ ایران کی تجاویز سے مطمئن نہیں، سخت بیانات کے تبادلے،جا نئے تفصیل

یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ غیر ضروری وزن گاڑی میں نہ رکھا جائے کیونکہ اضافی بوجھ ایندھن کے خرچ میں اضافہ کرتا ہے۔ اسی طرح ہموار ڈرائیونگ اپنانا، اچانک بریک لگانے اور بار بار رفتار تبدیل کرنے سے گریز کرنا بھی اہم ہے۔

اگر گاڑی ایک منٹ سے زیادہ رکی رہے تو انجن بند کر دینا چاہیے، کیونکہ بلاوجہ انجن چلتا رہنے سے پیٹرول ضائع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی بروقت سروس، صاف فلٹرز اور درست گیئر کا استعمال بھی مائلیج بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ان سادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے نہ صرف ماہانہ اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں