اہم خبریں

ٹرمپ ایران کی تجاویز سے مطمئن نہیں، سخت بیانات کے تبادلے،جا نئے تفصیل

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ اس کی حالیہ تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی حتمی معاہدے تک پہنچنا یقینی نہیں لگتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت اندرونی طور پر تقسیم ہو چکی ہے اور مختلف دھڑوں میں بٹ گئی ہے، جس کے باعث فیصلہ سازی مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب دباؤ میں ہے اور اسی وجہ سے مذاکرات میں دلچسپی دکھا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے اور یہ معاملہ امریکا کیلئے سب سے اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ اور فضائی طاقت کمزور ہو چکی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے حوالے سے مثبت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کی بہت عزت کرتا ہے اور وہاں کی قیادت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔دوسری جانب انہوں نے یورپی ممالک اٹلی اور سپین پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھی بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔

عمران خان کی قیدکے 1000 دن مکمل،عوام آج بھی سوال کناں

متعلقہ خبریں