فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت،کے پی کی شہری آبادی پر بزدلانہ حملے جاری۔ باجوڑ ( bajaur attack )کے علاقے ماموند میں خوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر( )drone attack حملہ،3افراد زخمی ہو گئے۔فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مارچ اور اپریل کے دوران افغانستان سے باجوڑ کے مختلف علاقوں میں ماٹر گولے فائر کیے گئے ماموند کے علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں، عوام کو ریلیف ملنے کی امید
ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ مارچ اور اپریل کے دوران بھی سرحد پار سے باجوڑ کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولے داغے گئے، جس کے باعث شہری علاقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اقدام ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔















