عالمی منڈی میں خام تیل( oil prices ) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی کے شعبے اور صارفین دونوں کیلئے ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل( crude oil ) کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 108 ڈالر 90 سینٹ تک آ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل بھی سستا ہو کر 102 ڈالر 10 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جو حالیہ ہفتوں کے مقابلے میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد میں توازن اور بعض جغرافیائی عوامل اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
امریکہ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کیلئے نئی پیش کر دہ تجاویز منظر عام پر آگئیں
ا اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی۔ عالمی حالات، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، کسی بھی وقت قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر سکتی ہے، اس لیے صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔















