پاکستان میں رواں سال عید الاضحی( eid ul adha ) کی متوقع تاریخ کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں یہ مذہبی تہوار 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بھی عید کی تیاریوں اور قربانی سے متعلق گفتگو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات متوقع ہے، جبکہ 17 مئی کی شام چاند کی عمر ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اگر موسم صاف رہا تو اسی روز چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
اس صورت میں یکم ذی الحج 18 مئی کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ تاہم اگر کسی وجہ سے 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو مہینہ 30 دن کا مکمل ہوگا اور عید 28 مئی بروز جمعرات کو ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ، 2 سے 4 مئی تک موسم بدلنے کی پیشگوئی















