پنجاب بھر میں موسم ( weather update )نے کروٹ لینے کی تیاری کر لی ہے اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد آندھی اور بارشوں( storm alert ) کا باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 2 سے 4 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا اور میانوالی بھی اس موسمی سسٹم کے زیر اثر رہیں گے۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ سنگین، وزیراعظم نے ہنگامی کمیٹی بنا دی
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی سے وقتی ریلیف مل سکتا ہے، تاہم تیز آندھی کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔















