راولپنڈی میں پٹرولیم مصنوعات (PetrolPrice )کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں نے شہریوں کو بے چین کر دیا، جس کے بعد مختلف پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں( FuelCrisis ) اور شہر کے کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔اطلاعات کے مطابق شہری گھنٹوں انتظار کے بعد اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کروا رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث لوگ جلدی میں پٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بھی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، جس نے عوام میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔دوسری جانب تاجر تنظیموں کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں، جہاں متعدد گروپس نے ہڑتال سے انکار کر دیا ہے، جس سے صورتحال مزید الجھ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ اضافے سے پہلے موجودہ قیمتوں پر پٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے بڑی تعداد میں پمپس کا رخ کیا جا رہا ہے۔















