حکومت نے پاسپورٹ ڈلیوری نظام ( PassportPakistan )میں اہم اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے عام شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت نارمل پاسپورٹ ( Immigration )کی فراہمی کا وقت کم کر دیا گیا ہے۔نئے نظام کے مطابق اب نارمل پاسپورٹ 21 دن کے بجائے صرف 14 دن میں جاری کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو طویل انتظار سے نجات ملے گی۔
اس کے ساتھ ہی پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ادائیگی کے نظام کو شفاف بنانا اور ایجنٹ مافیا کے کردار کو ختم کرنا ہے۔حکام کے مطابق اس تبدیلی سے نہ صرف عمل تیز ہوگا بلکہ درخواست گزاروں کیلئے سہولت اور شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاسپورٹ کی فیس اب براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ
مزید بتایا گیا ہے کہ بزنس کیٹیگری پاسپورٹ کے اجرا کیلئے بھی نئی ورکنگ پر پیش رفت جاری ہے جبکہ گھروں تک پاسپورٹ ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے پاسپورٹ دفاتر کو 15 دن کے اندر مکمل کیش لیس سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔















