اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں بارے اپ ڈیٹ،جا نئے کیا

پنجاب میں تعلیمی نظام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں موسم گرما کی چھٹیوں (   SummerHolidays    )کے دورانیے میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس سال حکومت کا مقصد تعلیمی نقصان کو پورا کرنا اور تدریسی عمل کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ اسی لیے موسم گرما کی تعطیلات میں تقریباً 15 سے 20 دن کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
بڑی خبر ، بڑا ریلیف، سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کر دی گئی

حکام کے مطابق تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کی تعداد کو 180 سے بڑھا کر 190 دن تک لے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ نصاب بروقت مکمل کیا جا سکے اور طلبہ کا تعلیمی تسلسل متاثر نہ ہو۔اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز پر غور جاری ہے، تاکہ مجموعی تعلیمی وقت میں اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں