ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیپرا نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر سسٹم ( SolarEnergy )استعمال کرنے والے صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد چھوٹے اور گھریلو سطح پر سولر( NetMetering ) لگانے والوں کیلئے عمل مزید آسان ہو گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کم استعمال والے سولر صارفین کو کسی قسم کا باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ دستاویزی کارروائی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
آبنائے ہرمز ، انٹر نیٹ کی دنیا کیلئے بھی پریشان کن خبر
یہ اقدام خاص طور پر ان صارفین کیلئے فائدہ مند ہے جو گھروں، چھوٹے دفاتر اور دکانوں میں سولر سسٹمز استعمال کر رہے ہیں۔ اس فیصلے سے سولر انرجی کی طرف رجحان مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ملک میں مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پہلے ہی سولر سسٹمز کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور اب لائسنس کی شرط ختم ہونے سے یہ رجحان مزید تیز ہو سکتا ہے۔اس پالیسی کو توانائی کے شعبے میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے عام صارف کیلئے گرین انرجی تک رسائی آسان ہو جائے گی۔















